13

کرونا وائرس سے اب تک کتنی ہلاکتیں ہوچکی ہیں؟ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دلخراش اعداد و شمار پیش کردیے

جنیوا (نمائندہ خصوصی) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے نئے اعداد و شمار پیش کردیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر ٹیڈ روز نے جنیوا میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران کرونا وائرس کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کیے۔ انہوں نے بتایا کہ جنیوا کے وقت کے مطابق صبح 6 بجے تک چین میں 42 ہزار 78 لوگوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کرونا وائرس سے اب تک 1017 لوگ صرف چین میں ہلاک ہوچکے ہیں۔پیر کے روز چین میں اس متعدی بیماری کے باعث 108 افراد ہلاک ہوئے ۔

ڈاکٹر ٹیڈ روز کے مطابق چین کے علاوہ 24 ملکوں میں کرونا وائرس پھیلا ہے جہاں مجموعی طور پر اس کے 393 کیسز سامنے آئے ہیں۔ چین سے باہر کرونا وائرس کی وجہ سے صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں