90

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ٹریفک حادثہ، 6 پاکستانی مزدور جاں بحق

ریاض (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق ہو گئے،لاشوںکو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے وادی الجبیل میں گاڑی پل سے نیچے جاگری ،حادثے میں 6 پاکستانی مزدورجاں بحق ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق افرادمیں 3کاتعلق سیالکوٹ، وہاڑی، گوجرانوالہ،پشاورسے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں