72

” اس چیز میں عمران خان کا ہاتھ نہیں ہے بلکہ۔۔۔“ پاکستان کے سابق کپتان مشتاق احمد میدان میں آ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ کے اتار چڑھاﺅ میں وزیر اعظم عمران خان کا ہاتھ نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشتاق احمد نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی اور کپتانی میرے لیے اعزاز ہیں۔

مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری کے لیے انفرا اسٹرکچر کو بدلنا پڑے گا،گیم میں پیسہ آ گیا اس لیے کھیل کا نام بدنام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پر فخر ہے وہ بہت باصلاحیت کرکٹر ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھ نہیں دس سے بارہ ٹیمیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچز ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں یہ حکومتی معاملات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں