21

” ہم ویمن لیڈرز ایوارڈز 2020″ اداکارہ ماہرہ خان کی سرخ لباس میں ملبوس تصاویر سامنے آگئیں

کراچی، دبئی (نمائندہ خصوصی)گزشتہ ہفتے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کی خدمات کو سراہنے کیلئے پہلے بار ہم ویمن لیڈرز ایوارڈز2020 کا انقاد کیا گیا تھا ، جس کی تقریب گورنر ہاو س کراچی میں ہوئی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے اپنی اپلیہ ثمینہ علوی ہمراہ بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اب اس تقریب کے موقع پر لی گئی تصاویر اداکارہ ماہرہ خان نے شیئرکردی ہیں۔

تقریب میں سجاد علی اور حدیقہ کیانی نے اپنی آوازوں کا جادو بھی جگایا جب کہ ہانیہ عامر کی ڈانس پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

معروف اداکارہ بشری انصاری ، سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر اور ملیحہ لودھی سمیت دیگر خواتین کو نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ویمن ایوارڈز دیئے گئے۔ خاتون اول ثمینہ علوی نے خواتین کو ایوارڈز دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں