14

ایس پی انوسٹی گیشن کی زیرصدارت میٹنگ کا انعقاد

چنیوٹ (ملک صدیق حیدرمصطفاٸی) ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین نے ڈی پی او دفتر چنیو ٹ میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران،اکاؤنٹنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں تفتیشی امور،تفتیش کی مد میں بل اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے تفتیشی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی تفتیش بروقت،میرٹ پر اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یقینی بنائیں۔کسی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔تفتیشی افسرانcost of investigationکے مروجہ طریقہ کار کے مطابق ریکارڈ مرتب کریں اور تفتیش کے اخراجات وصول کریں۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں