142

جس دل میں اپنے وطن کی محبت موجزن نہیں

چنیوٹ۔جذبہ حب الوطنی!
وطن سے محبت ایک فطری جذبہ ھےحافظ مہرشمش پاکستان مسلم لیگ چاپان کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دل میں اپنے وطن کی محبت موجزن نہیں۔وہ بے حس اور مردہ ھے۔ یہ جذبہ انسان کے دل میں ایک بے پناہ جوش اور ولولہ پیدا کرتا ھے۔یہی وہ جذبہ ھے جو انسان کو اپنے ہم وطنوں کی خدمت کرنے اور ان کے دکھ درد میں شریک ھونے پر آمادہ کرتا ھے اور بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتا۔اسی جذبہ کے تحت انسان وطن کی ترقی و خوشحالی کے لیے سخت جدوجہد کرتا ھے اور بوقت ضرورت اپنے وطن کی حفاظت اور بقاء کے لیے جان کی بازی بھی لگا دیتا ھے۔وہ جان دے دیتا ھے،لیکن اپنے وطن کی آبرو پر آنچ نہیں آنے دیتا۔جو لوگ اپنے وطن پر جان نچھاور کرتے ہیں وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ان کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتا ھے۔ان کے ہم وطن ان کی یادگاریں تعمیر کرتے ہیں اور ان کی یاد تازہ رکھنے کے لیے دن مناتے ہیں۔آنے والی نسلیں ان کے زریں کارناموں پر فخر کرتی ہیں۔
ملک صدیق حیدرمصطفاٸی۔بیوروچیف چنیوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں